اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ایران اور روس ’’ جانور بشارالاسد‘‘ کی پشت پناہی کررہے ہیں،ٹرمپ

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے جنگ سے تباہ حال علاقے مشرقی الغوطہ میں واقع شہر دوما میں شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسد رجیم ہی اس حملے کا ذمے دار ہے جبکہ ایران اور روس ’’ جانور بشارالاسد‘‘ کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹرپیغام میںروسی صدر ولادی میر پوتین اور ایران پر شامی صدر کی پشت پناہی کا

الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انھوں نے کیمیائی حملے کی زد میں آنے والے علاقے کو فوری طور پر انسانی امداد کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما پر بھی یہ الزام عاید کیا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں ’’ سرخ لکیر‘‘ عبور ہوجانے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا تھا۔براک اوباما نے شام میں شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیارو ں کے استعمال کو ایک سرخ لکیر قرار دیا تھا اور اسد رجیم کے خلاف امریکی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…