جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایک شخص پینے کیلئے کوکا کولا خریدی ،گھر آکر جب اسے کھولا تو اس کے اندرسے ایسی چیز نکلی کہ آپ بھی کوکا کولا پینا چھوڑ دینگے

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوکاکولا کو پاکستان سمیت دنیا بھر مییں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ لیکن جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا سے کوکاکولا کی بوتل سے ایک ایسی چیز نکلنے کی ویڈیومنظرعام پر آ گئی ہے کہ دیکھ کر ہی آپ کو الٹیاں آنے لگیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے شہر فریئر میں پیریرا نامی ایک آدمی نے کوکاکولا کی ایک بوتل خریدی۔ جب وہ گھر لا کر اسے کھولنے لگا تو اسے شک ہوا کہ بوتل کے اندر کوئی چیز ہے،

اس پرپیریرا نے کیمرا آن کیا اور ویڈیو بناتے ہوئے اس سیل بند بوتل کو کھول کرمشروب ایک برتن میں انڈیلنا شروع کر دیا۔جب بوتل سے تمام مشروب برتن میں چلا گیا تو بوتل میں ایک ایسی چیز باقی رہ گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، یہ ایک بڑے سائز کا مرا ہوا چوہا تھا، جس کا جسم گل سڑ چکا تھا۔ ویڈیو میں پیریرا کہتا ہے کہ ’’تو بوتل میں یہ چیز تھی، اس چوہے کا جسم گل سڑ چکا ،بال پوری بوتل میں چپکے ہوئے ہیں اور مشروب میں بھی موجود ہیں۔“ جیسے ہی اس شخص نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ۔صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔اس ویڈیو پر کمنٹس میں پیبلو ایکوئینو نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”میں اس طرح کی ایک ویڈیو پہلے بھی دیکھ چکا ہوں۔“ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ایک ہزار سے زائد بار شیئر کیا جا چکا ہے اور 30ہزار سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ تاحال اس معاملے پر کوکاکولا کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…