اس بات کا فیصلہ کرنے کا اختیار عدالت یا کسی اور کے پاس نہیں عوام کے پاس ہونا چاہئے،مریم نواز نے بڑا مطالبہ کردیا

4  اپریل‬‮  2018

فیصل آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،ووٹ کو عزت دلانے کی ذمہ داری اب عوام نے لے لی ہے، نوازشریف کے سوا کسی سے کچھ نہیں پوچھا جارہا ،کروڑوں ووٹوں سے منتخب وزیراعظم کو اس تنخواہ پر نکال دیا جو کبھی ہاتھ میں ہی نہیں آئی،آئندہ انتخابات میں کون آئے گا اور کون جائے گا اس بات کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی عدالت یا کسی اور کے پاس نہیں عوام کے پاس ہونا چاہئے۔

فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما چوہدری شریف کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،نوازشریف کے سوا کسی سے کچھ نہیں پوچھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں ووٹوں سے منتخب وزیراعظم کو اس تنخواہ پر نکال دیا جو کبھی ہاتھ میں ہی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دلانے کی ذمہ داری اب عوام نے لے لی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن ان کی نااہلی اقامہ پر ہوئی،کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ جس کا وجود ہی نہ ہو اور اسے ڈکلیئر بھی کیا جائے ؟۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت اصل میں عوام کی عزت ہے، ان کا زورعوام کے ووٹ کی پرچی اورعوامی نمائندوں پر چلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو اب ایک نعرہ بن چکا ہے اور عوام کا حق ہے کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیکر منتخب کریں اور جسے چاہیں گھر بھیج دیں۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی بے حرمتی کرنیوالوں کو بتا دیناکہ 2018میں ایسانہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے،الزامات، سازشوں کے باوجودنوازشریف نے5سال کام کیا،دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ ختم کی۔مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی کابھی نہیں ہونا چاہئے کہ آئندہ انتخابات میں کون آئیگا اور کون جائیگاکسے وزیراعظم بنانا ہے اور کسے نہیں ،یہ فیصلہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اختیار کسی عدالت یا کسی اور کے پاس نہیں ہونا چاہئے ۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…