بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

سپیکر کس آپشن کے تحت ا ستعفے روک کر رکھیں ، وزیراعظم کا جماعت اسلامی کے وفد سے استفسار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔جماعت اسلامی نے حکومت سے ایک بارپھر پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کی اپیل کر دی ، وزیر اعظم نے وفد سے استفسار کیا کہ سپیکر کس آپشن کے تحت استعفے روک کر رکھیں
وزیراعظم نواز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی۔ وزیر اعظم نے وفد سے سوال کیا کہ سپیکر کس آپشن کے تحت استعفے روک کر رکھیں جس پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے جواب دیا کہ جس آپشن کے تحت اب تک منظور نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی اپنے استعفے واپس لینے چاہئیں ، سیاسی بحران کا حل مذاکرات میں ہے۔ حکومت بھی استعفوں کے حوالے سے کوئی حتمی اقدام نہ اٹھائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ جماعت اسلامی کے وفد نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ سیاسی بحران کے ساتھ آئی ڈی پیز پر بھی توجہ دے ، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…