اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا اور ایل این جی توانائی بحران میں گیم چینج ثابت ہو گی ۔ ایل این جی کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے وفاقی وزیر پٹرولیم خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومت کام کر رہی ہے اور اس حوالے سے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ طے پانے کے قریب ہے اور قطری حکام کا وفد 6 مئی کو پاکستان آ رہا ہے جس میں تمام چیزوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور معاہدہ طے پا جائے گا ۔ معاہدہ طے پا جانے کی صورت میں ایل این جی پاکستان کے لئے گیم چینج ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ کار کے لئے ایل این جی درآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے سرمایہ کار جب چاہیں درآمد کر سکتے ہیں اور ایل این جی کا ریٹ ڈیزل سے مہنگا نہیں ہے اس لئے سی این جی سیکٹر کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ٹرانسپورٹ ہونے پر مجھے شک ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل حکام کو دعوت دی تھی کہ وہ پاکستان آئیں اور بات کریں لیکن وہ نہیں آئے اور خود سے رپورٹس جاری کر دی ہیں جس سے ان کا جانبدار ہونے کا پتہ چلتا ہے جبکہ ان کے جاری کردہ رپورٹ جھوٹی اور من گھڑت ہے ۔