اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بندر 15دن کا بچہ لیکر بھاگ نکلا،وہ بچہ پھر کہاں اور کس حالت میں ملا؟انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڑیسا(آن لائن)بھارتی ریاست اڑیسا کے گاؤں میں ایک بندر 15 دن کے بچے کو اٹھا کر لے گیا جس کی لاش گھر کے قریب ایک کنوئیں سے مل گئی۔ریاستی حکام کے مطابق ہفتے کو گاؤں تالاباستا میں ایک بندر خاتون کے پاس سوئے ہوئے 15 دن کے بچے کو چھین کر فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس اور 2 ہزار کے لگ بھگ مقامی لوگوں نے بچے کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش گھر کے قریب ہی واقع ایک کنوئیں سے مل گئی ہے۔

پولیس افسر پی سی پرادھان کا کہنا ہے کہ’’ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم بچے کے بائیں بازو پر خراشیں ہیں جس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وہ بندر کے ہاتھ سے پھسل کر کنوئیں میں گر گیا جس سے اس کی موت واقع ہو ئی۔‘‘واقعے کے خلاف گاؤں کے باسیوں نے محکمہ جنگلات کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ علاقے میں بندروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لیے بندوبست کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…