ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) سینیٹ کو متنازع بنانا چاہتی ہے ،شیری رحمن

datetime 1  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق بیان کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایوان کو متنازع بنانے کی سازش قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ وزیراعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں، وہ ان کی ذاتی رائے نہیں، بلکہ سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت پوری لیگی قیادت انہیں ایسا کہنے پر مجبور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سوچنا چاہیے کہ ووٹنگ کے بعد جب فیصلہ ہوا تب ان کی جماعت کے سینیٹرز نے خوشی سے اسے قبول کیا، لہذا اب اس طرح کے بیانات دینا افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ویزراعظم کے اس بیان کا مقصد صرف ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے، کیونکہ چاہتے ہیں کہ ہر جگہ پر ان کی جماعت کی اجاراداری ہو۔شیری رحمن نے کہا کہ وزیراعظم کا کام تو جمہوری ایوان کے وقار کو بلند کرنا ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے وہ ایسا کرنے کے بجائے ایک منفی رویے کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ ایوان مضبوط ہونے کے بجائے کمزور پڑجائے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی شروع سے یہ روایت رہی ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو کبھی استعمال ہی نہیں کیا اور نہ ہی اس کی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ ان کی سیاسی پالیسی صرف اس طرح کی ہے کہ اگر خود کامیاب نہ ہوں تو دوسرے کو بھی کام کرنے نہیں دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے پارلیمنٹ کا احترام کیا ہے اور اب بھی وزیراعظم کے سینیٹ سے متعلق اس بیان پر ہم ہر صورت میں آواز بلند کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…