اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر اوقات بیمار پڑنے پر آپ بحالی صحت کیلئے ادویات کا استعمال کرتے ہیں، ان ادویات میں ڈاکٹری نسخے کے مطابق ٹیبلٹس(گولیاں)بھی ہوتی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ان ٹیبلٹس کے پتوں میں پیک گولیوں کے درمیان خالی جگہ چھوڑی دی جاتی ہے ، ایسا کیوں کیا جاتا ہے اور اس کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے؟اس سوال کا جواب یہ ہے کہ گر آپ بھی اب تک یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ خالی جگہیں بے وجہ ہوتی ہیں، تو آپ غلط ہیں کیونکہ ایسا کرنے کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔دوائیاں بھاری مقدار میں
ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجی جاتی ہیں، ایسے میں ان کے ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے – ان کے درمیان خالی جگہ نہ صرف ٹیبلٹس(گولیوں) کو ٹوٹنے سے بچاتی ہے تاکہ جھٹکا لگنے پر دوائیاں متاثر نہ ہوںبلکہ پیکنگ میں خالی جگہ چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی کہ ٹیبلٹس(گولیوں) میں مختلف اقسام کے کیمیکل موجود ہوتے ہیں اسی لیے انہیں ایک دوسرے سے دور رکھا جاتا ہے تاکہ ان میں کیمیکل ری ایکشن نہ ہو۔لیکن جو سب سے بڑی اور اہم وجہ ہےوہ یہ کہ ان خالی جگہوں کی وجہ سے ٹیبلٹس کوکاٹنے یا نکالنے میں آسانی پیدا کی جا سکے۔