منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چینی ماڈلز احتجاج کے لیے بھکاری بن کر سڑک پر آگئیں

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک ) شنگھائی میں ہونے والے آٹو شو میں کاروں کی تشہیر کے لیے حسین خواتین ماڈلز کا استعمال ممنوع قرار دینے پرچینی ماڈلز احتجاج کے لیے بھکاری بن کر سڑک پر آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنیادی سہولیات سے محروم یا اپنے مطالبات کے حصول کے لیے متوسط طبقہ اور سرکاری ملازم اکثر احتجاج کرتے ہیں مگر چین میں ماڈلز بھی اپنے حق کے حصول کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئی ہیں چینی حکام نے رواں برس شنگھائی میں ہونے والے آٹو شو میں کاروں کی تشہیر کے لیے حسین خواتین ماڈلز کا استعمال ممنوع قرار دیدیا تھا جس پر ماڈلز کی بڑی تعداد نے شوجیا ہوئی اسٹیشن کے باہر قطاروں میں بیٹھ کر احتجاج کیا، اس موقع پر ماڈلز نے بھکارنوں کا روپ دھارنے کے علاوہ احتجاجی نعروں والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جب کہ ماڈلز کا مو?قف تھا کہ آٹو شو میں ان پر پابندی لگا کر ان کا معاشی قتل کیا گیا۔دوسری جانب عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی ماڈلز کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر حسین خواتین کو بے روزگار کرنا ظالمانہ اقدام ہے جب کہ بعض افراد نے پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلز کی موجودگی میں کاروں پر توجہ رکھنا مشکل ہوجاتاہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…