جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قوی امکان ہے کِم جونگ اْن وہی کریں گے جو درست ہے، ٹرمپ

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ کوریائی جزیرے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرکے شمالی کوریا کے راہنما، کِم جونگ اْن وہ کریں گے جو اْن کے عوام اور نسل انسانی کے لیے درست ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ کِم کے ساتھ مجوزہ ملاقات کے منتظر ہیں۔ لیکن، اس بات زور دیا کہ فی الوقت سنگین نوعیت کی تعزیرات اور دباؤ جاری رکھا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ شی نے اْنھیں ایک پیغام بھیجا ہے یہ کہتے ہوئے کہ کِم کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور یہ کہ شمالی کوریا کے راہنما ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ گذشتہ رات چین کے شی جن پنگ کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ کِم جونگ اْن کے ساتھ اْن کی ملاقات اچھی رہی اور یہ کہ کِم مجھ سے ملنے کے متمنی ہیں۔ دریں اثنا، اور بدقسمتی سے ہر صورت میں زیادہ سے زیادہ تعزیرات اور دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ایک اور ٹوئیٹ میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بارے میں اپنے مؤقف کا ذکر کیا۔ ٹوئیٹ میں اْنھوں نے کہا کہ کئی برس سے اور کئی انتظامیاؤں کے دوران ہر ایک یہی کہا کرتا تھا کہ امن اور جریرہ کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے صاف کرنا امکانات میں شامل ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارا ہکابی سینڈرز نے کہا کہ ہم اس پیش رفت کو مزید ثبوت کے طور پر دیکھتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ہماری مہم کے نتیجے میں شمالی کوریا کے ساتھ مکالمے کا مناسب ماحول پیدا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…