جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایئرلائن آف دی ایئر کا ایوارڈکون سی ائیر لائن لے اڑی ،جان کر آپ بھی آئندہ اسی پر سفر کرینگے

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایمریٹس ایئرلائن نے ایئرٹرانسپورٹ ایوارڈز 2018 میں ایئرلائن آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے ایگزیکٹوز اور ماہرین پر مبنی جیوری نے اپنے جائزہ کی بنیاد پر یہ ایوارڈ ایمریٹس کو پیش کیا ہے۔ ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر اور ایمریٹس وائس پریذیڈنٹ تھیری انٹینوری نے ایئرلائن کی طرف سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ اس اہم کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ایئر ٹرانسپورٹ

ایوارڈز کی جانب سے ہم بہترین کارکردگی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ یہ ایوارڈ ملنے پر انتہائی مشکور ہیں۔ ہم جدید فلیٹ پر مسلسل سرمایہ کاری، جدت انگیز سہولیات اور خدمات میں بہتری لانے کے ساتھ ایئرلائن بھر میں اپنے صارفین کو فضاؤں اور گراؤنڈ پر مسلسل ہر ممکن بہترین سفری تجربے سے روشناس کرانے پر توجہ دیتے ہیں۔ ہم اپنے پورے آپریشنز میں ٹیکنالوجی لارہے ہیں تاکہ صارفین کی بدلتی ہوئی تر جیحات پر پورا اترا جائے۔ یہ ایوارڈ پوری ایئرلائن کے اسٹاف کی بھرپور محنت کا ثبوت ہے جو روز بروز پہلے سے بہتر خدمات کی فراہمی کے ساتھ اپنے صارفین کا خیال رکھ کر نمایاں بہتری لارہے ہیں ہیں۔” ایمریٹس دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے جس کا عالمی نیٹ ورک 85 ممالک کے 159 مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے جدید انتہائی چوڑی جسامت والے بوئنگ 777 اور ایئربس A380جہاز آپریٹ کرنے والی ایئرلائن ہے۔ گزشتہ سال ایئرلائن نے اپنے بوئنگ 777 اور A380جہاز میں سہولیات میں اضافہ لانے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ ایمریٹس نے A380طیارے میں آن بورڈ لاؤنج کو متعارف کرایا جس کی وجہ سے جہاز کشادہ اور آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ اس جہاز میں نجی کشتی کے خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ خصوصی سیٹنگ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

نومبر 2017 میں ایمریٹس اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ سامنے آیا جس میں بوئنگ 300۔777 ای آر جہاز میں فرسٹ کلاس مکمل طور پر پرائیویٹ سوٹس پر مشتمل ہے اور تمام کیبن کلاسز میں نمایاں انداز سے تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ایئرلائن نے حال ہی میں نیا بزنس کلاس کیبن بھی متعارف کرایا ہے جبکہ بوئنگ 200۔777 ایل آر جہاز میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور پہلی بار 2 ۔2۔2 کی کشادہ سیٹ نصب کی گئی ہیں ۔

ایمریٹس کے جہازوں میں صف اول کا انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس ہے جو بہترین کارکرگی کے ساتھ نئے معیار قائم کررہا ہے۔ اس سسٹم میں تمام کلاسز کے مسافروں کو ساڑھے 3 ہزار انٹرٹینمنٹ چینلز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اکانومی کلاس میں ایمریٹس نے ری سائیکل شدہ پلاسٹک بوتلوں سے پائیدار کمبل متعارف کرائے ہیں اور ایئرلائن انڈسٹری میں دوران سفر پائیدار کمبل متعارف کرانے والی یہ سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔

گراؤنڈ پر ایئرلائن اپنے لاؤنج نیٹ ورک میں وسعت لے آئی ہے اور عالمی سطح پر ایمریٹس 41 مختص لاؤنجز آپریٹ کررہی ہے۔ مسافروں کے لئے آن گراؤنڈ سفری خدمات میں بہتری لانے کے ساتھ ایمریٹس اور اسکے پارٹنرز نے ٹوگیدر (Together) کے نام سے اقدام کا آغاز کیا ہے، اس شراکت داری کے تحت مسافروں کے سفری تجربات میں روانی لانے کے لئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ٹچ پوائنٹس کے ذریعے نئے خودکار بارڈ کنٹرول گیٹس اور بائیومیٹرک ٹیکنالوجی لائی گئی ہے۔ ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں ایئر ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے تمام اہم شعبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…