ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنچائت کے حکم پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی کے جرم میں پنجایت کی جانب سے متاثرہ لڑکی کے بھائی کو ملزم کی بہن سے زیادتی کی اجازت دی گئی ۔ملزم کے اہل خانہ نے بیٹا پولیس کے ہاتھ لگنے کے خوف سے بیٹی متاثرہ خاندان کے حوالے
کردی جس پر لڑکی کے بھائی نے ملزم کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق اس بات کا انکشاف دونوں خاندانوں میں صلح کیلئے لکھے جانے والے سٹامپ پیپر سے ہوا ۔پولیس کے مطابق زیادتی کے ملزمان اور پنچایت کے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے زیادتی کے دونوں ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔