لاہور( این این آئی)یکم اپریل سے لاہور اور اسلام آباد موٹر وے پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑی سفر کر سکیں گی ،مرحلہ وار پورے ملک کی موٹر ویز پر اس کا اطلاق ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایف ڈبلیو او نے پہلے مرحلے میں لاہور ،اسلا م آباد اور اسلام آباد ،لاہور موٹر وے پر ایم ٹیگ کی پابندی کو لازمی
قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اپریل سے صرف ایم ٹیگ کی حامل گاڑیاں ہی سفر کر سکیں گی ۔ گاڑی کے کاغذات، ڈرائیور لائسنس اور شناختی کارڈ پر موٹر وے ٹول پلازہ پر واقع کسٹمر سروسز سنٹر سے ایم ٹیگ حاصل کیا جا سکے گا۔ لاہور اسلام آباد کے بعد پورے ملک کی موٹر ویز پر اس پابندی کا اطلاق ہو گا۔