منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے جنگی ٹینک کاحشر

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان کو اپنا ٹینک ’الخالد‘ کا کامیاب تجربہ کئے ایک لمبا عرصہ ہوچکا ہے اور اس کو متعدد ممالک کو فروخت بھی کیا جاچکا ہے لیکن بھارت جو اپنے تئیں بڑی طاقت کا دعویٰ دار ہے کہ یہ حال ہے کہ اس نے اپنی تاریخ کے اکلوتے ٹینک ’ارجن‘پر کام کئی دہائیاں قبل شروع کیا لیکن تھک ہار کراس سے دستبردار ہوگیا اور آج بھی بھارتی آرمی روس سے مانگے ٹینکوں پر گزارا کرتی ہے۔بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹینک’ارجن‘ کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا رہا جن میں اس کا بہت زیادہ گرم ہوجانا،ناقص فائر کنٹرول سسٹم،نشانہ کو صحیح طرح سے نہ دیکھ پانا،انتہائی سست رفتار،زیادہ درجہ حرارت میں بالکل فیل ہوجانا شامل ہے۔ وکی پیڈیا کا کہنا ہے کہ 2008ءمیں جب بھارتی فوج اس ٹینک کو نہ بنا پائی تو اس منصوبے کو بند کردیا گیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ ایک اور ٹینک بنانے کی کوشش کی جائے گی جو 2020ئ میں منظر عام پر لایا جائے گا۔امید کی جاسکتی ہے کہ بھارت کا نیا منصوبہ بھی ایک بھیانک خواب ثابت نہ ہو۔دفاعی تجزیہ کار کرنل(ر)غلام جیلانی کاکہناہے کہ ’ گزشتہ 50برسوں سے بھارت اپنا ایک ”ارجن“ ٹینک ڈویلپ کررہا ہے، جسے انڈین آرمی نے بھی مسترد کر دیا ہے اور آج بھی روس کے ٹی۔90 سیریز کے ٹینک، ارجن سے کئی گنا کارگر اور کارآمد ثابت ہو رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے ارجن کا منصوبہ ٹھپ کر دیا گیا ہے۔ توپوں کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…