لاہور/لندن (آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے ‘ ملک سے ٹی بی کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ‘ اس دن کو منانے کا مقاصد مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔
ہفتہ کو شہباز شذریف نے ٹی بی سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے اس کا بروقت علاج نہ کرایا جائے تو یہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ ملک سے ٹی بی کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔