بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

جنرل محبوب ،جنرل عزیز کیا لے کر آئے تھے؟نواز شریف اور اسکی بیٹی کو کس وجہ سے عدالتوں میں رلایا جا رہا ہے؟کیپٹن(ر) صفدر کے انکشافات،سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)  مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاہے کہ بیرونی سرحدوں کے ساتھ ملک کے آئین کی حفاظت کی ضرورت ہے ٗ پاکستان میں 33 سال تک مارشل لا ؤں کی حکومت رہی،نواز شریف اور اسکی بیٹی کو ملک کی خدمت میں عدالتوں میں رلایا جا رہا ہے۔ وہ جمعہ کو انوار کلب آڈیٹوریم میں پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ،پاکستان زندہ باد کانفرنس میں پاکستانی پرچم کہ بجائے پارٹی پرچم لہراتے رہے،کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار آرام سے بیٹھ جائیں ہمیں کوئی گولی مارتا ہے تو مارنے دو، مارشل لاؤں سے پاکستان دو لخت ہوا۔انہوں نے کہا کہ یحیےٰ خان جس نے ملک توڑا اسے پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا۔ عوام اپنے ووٹوں سے وزیر اعظم کو منتخب کرتی ہے،نواز شریف کو اس لئے نکالا کہ اس نے بھارتی وزیر اعظم کو آنے پر مجبور کیا،نواز شریف اور اسکی بیٹی کو ملک کی خدمت میں عدالتوں میں رولاجا رہا ہے،جنرل محبوب ،جنرل عزیز کیا لے کر آئے تھے،جب نواز شریف سے استعفیٰ مانگا تو انہوں نے کہا کہ میرے میت جائے گی استعفیٰ نہیں دوں گا،نواز شریف کی جرات کو آزمانا چاہتے ہیں جس نے اس ملک کی خدمت کی وہ اپنی قبروں میں زندہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو جو ہمارے ملک کی بقا کی ضمانت ہے، نواز شریف تمہارے ہاتھوں میں بیڑیاں آئیں گی کیونکہ تم راہبر پاکستان ہو نواز شریف اکیلا جیل نہیں جائے گا بائیس کروڑ عوام جیل جائے گی۔ انہوں نے بعض لوگوں کو نام لئے بغیر مخاطب کرکے کہا کہ ماں کا دودھ پیا ہے تو نوازشریف کو نکال کر دکھاؤ ۔ نواز شریف نے یہ نہیں کہا کہ جرنیلوں کے بیٹوں کے کئے بڑی بڑی کوٹھیاں بنیں،نواز شریف نے ہمیشہ غریب کو اہمیت دی۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ بارہ اکتوبر کو فوجی انقلاب نہیں تھا پس پردہ قادیانی انقلاب تھا

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے سائنسدان جس نے ایٹمی فارمولا دیا اسے اسکی خدمات میں صدر بنا دیاجس نے پاکستان کو ایٹمی دھماکے کر کے ناقابل تسخیر بنایا اسے اٹک جیل میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ہیروں کی جے آئی ٹی بنی جو سب نالائق تھے جن میں ایک واجد سیاہ تھا اور تین سفید چھڑیوں والے بیٹھے تھے جی آئی ٹی میں دو نا اہل برگیڈئیر وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ لکھ رہے تھے ان کو اس سازش کے خلاف ریاست ان سے انتقام لے گی 2018 کے الیکشن میں فیصلہ یہ کرنا ہے کہ حکمرانی ووٹ کی ہو گی یا سازشیوں کی جنرلوں نے جعلی ریفرنڈم کروائے ۔

سینٹ کے اند ر پیسوں سے سینٹ کا چےئرمین بنا لیتے ہیں اعظم سواتی امریکوں کے بنکوں سے لوٹ مار کر کے آیا وہ بھی صادق و امین ہے عمران خان کیا صادق و امین ہیں جس کی بچیاں اور بچے ڈی این اے کروا رہی ہیں وہ لاڈلہ ہے اس لئے اسلئے وہ صادق و امین ہے پنڈی کے سپوت شیخ رشید کو عاق کر دیا گیا وہ کہہ رہا ہے یہاں جوڈیشل مارشالا لگنا چاہئے چیف جسٹس سے عوام استدعا کر رہاہے کہ پرویز مشرف کو بلایا جائے شیدا ٹلی جب پرویز مشرف کی گود میں پرورش پائے گا تو وہ آئین شکن ہی ہو گا اس کا قصور نہیں وہ میٹرک سے آگے ہی نہیں گیاعدلیہ کے اندر جرات مند جج بیٹھے ہیں جسٹس شوکت صدیقی عشق رسول میں فیصلے دے رہے ہیں ٗ شیخ رشید نے آئین توڑنے کا عندیہ دیا ہے اس عدالتی کٹہروں میں لایا جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…