جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صارفین کا ڈیٹا غلط استعمال ہونے پر فیس بک کے خلاف تحقیقات

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)2 سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہوتے ہی فیس بک اور ٹوئٹر پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے میں مدد فراہم کی۔ اگرچہ فیس بک اور ٹوئٹر نے براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم بعد ازاں فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ نے تسلیم کیا تھا کہ ان کے پلیٹ فارمز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اس بات کی تصدیقی ہوچکی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے قریبا 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کو 2016 میں غلط اور سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا گیا۔ اس خبر سامنے آنے کے بعد فیس بک کےحصص میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، اور اب تک کمپنی کو 60 ارب ڈالرز (پاکستانی 60 کھرب روپے سے زائد) کا خسارہ ہو چکا ہے۔ ادھر امریکا کے وفاقی ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیس بک کے خلاف تفتیش شروع کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی وجہ فیس بک؟ خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق مطابق’کیمبرج اینالاٹکا‘ (سی اے) نامی کمپنی نے فیس بک  کے 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کو غلط اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اس کمپنی کے دفاتر برطانیہ اور امریکا میں موجود ہیں، کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے 2016 میں امریکی انتخابات کے دوران صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو استعمال کرکے غلط تبصرے اور تجزیے پھیلائے۔ خبر سامنے آنے کے بعد کیمبرج اینالاٹکا نامی کنسلٹنسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیگزینڈر نکس کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے کیمبرج اینالاٹکا کمپنی کی خدمات 2016 میں حاصل کیں، جب کہ اس کمپنی نے 2014 میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کنسلٹنسی کا کام شروع کیا۔

امریکی انتخابات کے دوران فیس بک کو روسی کمپنی نے اشتہارات دیے خبر سامنے آنے کے بعد امریکی و برطانوی قانون ساز اور تحقیقاتی ادارے غصے میں آگئے اور بی بی سی کے مطابق فوری طور پر فیس بک کے خلاف امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ امریکا کے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والے وفاقی ٹریڈ کمیشن نے فیس بک کے خلاف فوری طور پر تفتیش شروع کردی۔ فیس بک کے خلاف تحقیقات شروع ہونے اور اس کے 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد حیران کن طور پر اسے چند ہی گھنٹوں میں 60 ارب امریکی ڈالرز(پاکستانی 60 کھرب روپے سے زائد) کا نقصان ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…