بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے ”فیچر گارڈ“ متعارف کرا دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے پروفائل پیکچر کو مزید محفوظ بنانے کیلئے ” فیچر گارڈ “ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ رپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ اقدام صارفین کی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں صارفین نے ذاتی تصاویر کو ڈاوو¿ ن لوڈ کر کے اس کے غلط استعمال کے رویوں کی حوصلہ شکنی کے لیے فیس بک سے استدعا کی تھی۔

اس فیچر کے ذریعے فیس بک صارفین بطور ڈی پی استعمال کرنے والی اپنی نجی تصاویر کو تین طرح محفوظ بناسکتے ہیں۔ اول تصویر کو ڈاون لوڈ کرنے یا شیئر کرنے سے روکا جاسکتا ہے، دوم صرف آپ یا آپ کے دوست تصویر کو ٹیگ کرسکتے ہیں اور سوم ڈی پی پر شیلڈ کا نشان آویزاں ہونا جس کی وجہ سے دیگر صارفین پروفائل تصویر کو چوری کرنے کی کوشش سے باز رہیں گے جب کہ اینڈرائیڈ فون کے ذریعے ڈی پی یا ذاتی تصاویر کا اسکرین شارٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا۔ فیس بک صارفین بالخصوص خواتین نے اس فیچر کو سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے فیچرز سے فیس بک کا استعمال سہل ہی نہیں بلکہ محفوظ بھی ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…