جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ان فونز کو پاکستان میں متعارف کرایا گیا۔ خیال رہے کہ سام سنگ نے یہ فون گزشتہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے تھے تاہم ان کی فروخت کا آغاز دنیا بھر میں 16 مارچ سے ہوا۔

کئی برسوں کی طرح اس بار بھی سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ فون کو 2 مختلف اسکرین سائز میں پیش کیا اور یہ بھی واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔ وہ اسمارٹ فون جن کا پانی کچھ بگاڑ نہیں پاتا ایس نائن میں 5.8 انچ جبکہ ایس نائن پلس 6.2 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے اور دونوں فونز  میں 18:5:9 ریشو سپرامولیڈ ڈسپلے کے ساتھ دیا گیا ہے اور دونوں مین ہی دو ہزار نو سو ساٹھ x1440 ریزولوشن دیا گیا ہے۔ مگر ایس نائن اسکرین میں 570 پکسل فی انچ جبکہ ایس نائن پلس میں 529 پکسل فی انچ دیئے گئے ہیں اور معیار بہت شارپ ہے۔ کیمرہ اس سال کے فونز میں سب سے بڑا اور نمایاں فیچر ان کا نیا کیمرہ سسٹم ہے، تاہم اس بار کمپنی نے ایس نائن کے بیک پر ایک جبکہ دوسرے میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا ہے۔ یہ نیا کیمرہ سام سنگ کا پہلا ایسا سیٹ اپ ہے جو مکینیکلی طور پر ایڈجسٹ ایبل آپرچر کے ساتھ ہے جو کہ بہت روشن ایف 1.5 سے لے کر چھوٹے ایف 2.4 پر سوئچ ہوسکتا ہے، جس کا انحصار ایکسپوزر کنڈیشن پر ہے۔ برائٹ آپرچر گزشتہ سال کے ایف 1.7 لینس کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ روشنی جذب کرسکتا ہے جبکہ ایف 2.4 آپرچر اوور ایکسپوزر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ کیمرہ ایپ خودکار طور پر بھی آپرچر بدل سکتی ہے جبکہ صارف اپنی مرضی سے بھی کنٹرول کرسکتا ہے، کسی اور فون میں اس طرح دو آپرچر کے آپشنز موجود نہیں۔

آپرچر سے ہٹ کر ایس نائن کے بارہ میگا پکسل کیمرہ سنسر میں ڈوئل پکسل آٹو فوکس ٹیکنالوجی تیز اور قابل انحصار فوکسنگ کے لیے دی گئی ہے، پہلے سے بہتر ملٹی فریم نوائز جو کم روشنی میں تصویر کو تیس فیصد زیادہ بہتر کرتی ہے، 960 فریم فی سیکنڈ سلوموشن ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ کیمرہ ایپ میں مختلف موڈز پر منتقل ہونے کے لیے تیز ترین رسائی کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟ ایس نائن پلس میں دوسرا کیمرہ دو آپرچر کا فیچر تو نہیں مگر یہ نوٹ ایٹ کے ڈوئل کیمرہ سسٹم جیسا ہی کام کرتا ہے۔ اس میں ایف 2.4 لینس دیا گیا ہے جو کہ وائیڈ اینگل کیمرے کے مقابلے میں سبجیکٹ کو دوگنا زیادہ قریب کرتا ہے ، جس سے پورٹریٹ موڈ جیسی دھندلے پس منظر والی تصویر لینے میں مدد ملتی ہے۔ دونوں فونز کے فرنٹ پر آٹھ میگاپکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔

جس میں ایف 1.7 آٹوفوکس لینس دیا گیا ہے۔ نئی کیمرہ ایپ میں سام سنگ نے آئی فون ایکس جیسے اینی موجی فیچر کو بھی شامل کیا ہے، جو کہ صارف کو اپنے چہرے کی تصویر لینے میں مدد دے کر اسے تھری ڈی ایموجی میں بدل دیتی ہے۔ یہ ایپ اٹھارہ اینیمیٹڈ جی آئی ایف اسٹیکرز تک رسائی دیتی ہے۔ ہارڈوئیر اگر تو آپ نے سام سنگ کے ان فونز کی لیکس کو دیکھا ہوگا۔

تو پہلے سے ہی اس کے ہارڈوئیر اسپیسز جان کر زیادہ حیران نہیں ہوں گے، جیسے کوالکوم کا طاقتور ترین اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر (شمالی امریکا کے لیے جبکہ دیگر ممالک میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس پراسیسر دستیاب ہوگا)، فور جی بی ریم (ایس نائن) یا سکس جی بی ریم (ایس نائن پلس)، 64 جی بی اسٹوریج جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے۔ ایس نائن کے لیے 3000 ایم اے ایچ جبکہ ایس نائن پلس کے لیے 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کے لیے آئی پی 68 ریٹنگ، فاسٹ وائرلیس اور فاسٹ وائر چارجنگ جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے لیے 1.2گیگابٹ بی پی ایس سپورٹ موجود ہے۔ سافٹ وئیر جہاں تک سافٹ وئیر کی بات ہے تو ایس نائن سیریز اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہوگی اور اس سے ہٹ کر سافٹ وئیر میں ایس ایٹ کے مقابلے میں کوئی زیادہ فرق نہیں دیا گیا۔ البتہ سام سنگ نے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی ایپ کے مختلف حصوں کو ری ڈیزائن ضرور کیا ہے، خصوصاً کیمرہ فیچرز کے لیے۔

ان دونوں فونز میں نوٹ ایٹ کے ساتھ پیش کیے جانے والے ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ گیئر وی آر کام کرسکے گا جبکہ گوگل ڈے ڈریم ویو ہیڈسیٹ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ اسی طرح یہ گزشتہ سال کے ڈیکس اسٹیشن پر بھی کام کرے گا، جو فون کو کسی مانیٹر ، کی بورڈ اور ما?س کے ساتھ فل کمپیوٹر کی طرح کام کرنے کی صلاحیت دیتا ہے، اسی طرح رئیل ٹائم ٹرانسلیشن کا فیچر بھی موجود ہے۔ قیمت ویسے تو سام سنگ نے امریکا اور مختلف ممالک میں ایس نائن کی قیمت 720 ڈالرز (لگ بھگ اسی ہزار پاکستانی روپے) جبکہ ایس نائن پلس 840 ڈالرز (93 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے مگر پاکستان میں ایس 9 ایک لاکھ 3 ہزار جبکہ ایس 9 پلس ایک لاکھ 14 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…