منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک نے مسلم مخالف گروپ”برطانیہ فرسٹ“ پر پابندی لگادی

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف چلنے والے اینٹی مسلم گروپ”برطانیہ فرسٹ‘ اور اس کے دو رہنماﺅں پر پابندی عائد کردی ہے۔ بالی ووڈ دبنگ خا ن کی مبینہ بیوی سامنے آگئی،خودکشی کی کوشش برطانوی جریدے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ان دنوں کافی متحرک ہے اور اسی سلسلے میں ایک شاندار قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی مسلم گروپ اور اس کے رہنماﺅں کا پیج فیس بک سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ گروپ متعدد مرتبہ کمیونٹی معیار کی خلاف ورزی کررہا تھا جس کی بناءپر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ لوگوں کی جانب سے اس گروپ کے خلاف کئی شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ نے پہلے وارننگ دی اور باز نہ آنے پر گروپ اور اس کے رہنماو¿ں پر پابندی لگادی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔ انتہا پسند رہنماو¿ں کی وجہ شہرت نومبر میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلم مخالف ویڈیوز کو شیئر کرنا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس گروپ کے فالورز میں ایک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…