بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ کی بیٹی کو بالی ووڈ میں پہلا پروجیکٹ مل گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو اپنے کیریئر کا پہلا پروجیکٹ مل گیا۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان جو اپنی رومانوی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں تو وہیں اْن کی بیٹی سہانا خان بھی سوشل میڈیا پر کسی اسٹار سے کم نہیں اور وہ اکثر انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئیں تصویروں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اب انھیں اپنے کیریئر کا پہلا پروجیکٹ مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی بیٹی سہانا خان کے پہلے پروجیکٹ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ’ سہانا اپنے کیریئر کا پہلا پروجیکٹ ایک میگزین کے ساتھ کر رہی ہیں جس کا نام بتانا اس وقت مناسب نہیں جب کہ یہ سال سہانا کو پہلا پروجیکٹ ملنے کی وجہ سے میرے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس سے قبل شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کے شوق سے متعلق انٹرویو میں کہا تھا کہ سب سے پہلے تعلیم مکمل کرنا وقت کی ضرورت ہے پھر اْس کے بعد اپنا شوق پورا کریں جب کہ سہانا کو اداکارہ بننے کا بہت شوق ہے اور اْس میں وہ جذبہ بھی ہے، میں خود بھی اْس کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوں لیکن میں ہمیشہ یہی بات کہتا ہوں کہ کچھ بھی کرنے سے قبل تعلیم بہت ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…