اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے جی جی حدید سے تعلق ختم کرلیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے مقبول میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار زین ملک کا اپنی گرل فرینڈ جی جی حدید سے قطع تعلق کرلیا۔پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور ماڈل جی جی حدید، 2 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور اب انہوں نے ایک دوسرے سے تعلق ختم ہونے کی تصدیق اپنے ٹوئیٹ پیغامات میں کی۔زین ملک نے اپنے پیغام میں لکھاکہ جی جی اور میرا ایک دوسرے سے بہت دوستانہ اور بامقصد تعلق تھا۔

اور میں خاتون اور دوست ہونے کے ناطے جی جی کا بہت احترام کرتا ہوں، وہ زبردست روح کی مالک ہے۔ میں ہمارے مداحوں کا شکرگزار ہوں جو ہمارے مشکل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں۔ ہماری خواہش تھی کہ یہ خبر ہماری جانب سے پہلے سامنے آتی۔اس سے قبل دونوں کے درمیان تعلق ختم ہونے کی افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں کا مصروف شیڈول اس کی وجہ بنا۔ایک رپورٹ کے مطابق زین ملک اور جی جی حدید کی مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ ان کے لیے کسی تعلق کو قائم رکھنا بہت زیادہ مشکل ہوچکا ہے۔25 سالہ گلوکار اور 22 سالہ ماڈل کی آخری اکھٹی تصویر جنوری میں سامنے آئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک نے 2015 گلوکارہ پیری ایڈورڈز سے منگنی توڑ لی تھی جس کے بعد جی جی حدید سے ان کے تعلقات بڑھے تھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…