منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چینی چوروں نے سڑک چوری کر لی

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڑیانگ ڑو کے علاقے میں چوری کی انوکھی واردات میں 2چوروں نے 460میٹر لمبی سڑک اکھاڑ کر اس پر لگائی گئی کنکریٹ کی سلیں بیچ ڈالیں۔ نن ٹنگ شہر کے مضافاتی علاقے میں یہ سڑک 2008ئ میں تعمیر کی گئی اور تاحال بہترین حالت میں تھی۔ چند روز قبل سڑک کی اوپر لگی کنکریٹ کی سلیں غائب ہونے کے واقعے نے دیہاتیوں کو حیران کر دیا۔ پولیس بھی اس بات پر حیران تھی کہ راتوں رات اتنی طویل سڑک کی سلیں کیسے غائب ہو سکتی ہیں۔یہ کارنامہ گو اور ینگ نامی دو آدمیوں نے 2دن میں کر دکھایا تھا۔ وہ مشینری کے ذریعے 630ٹن وزنی سلیں اکھاڑ کر لے گئے اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہوئی۔سلیں انہوں نے 12ہزار ین میں فروخت کیں اور رقم آپس میں تقسیم کرنے ہی والے تھے کہ پولیس نے دھر لیا۔ پولیس نے سڑک کنارے لگے ہوئے کیمروں میں محفوظ ہوجانے والی ویڈیو سے ان کا سراغ لگایا۔ ملزم گو نے بعد میں منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سڑک زیادہ استعمال نہیں کی جاتی تھی اس لیے اس کے ذہن میں اسے اکھاڑ کر فروخت کرکے رقم کمانے کا خیال آیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…