بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شادی کو یادگار بنانے کےلئے ایک دلچسپ جگہ منعقد

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ 37سالہ کرس بل اور 25سالہ فوبے بیکر اپنے مہمانوں سے 80فٹ اوپرلٹکتی تاروں پر شادی کریں گے۔ کرس اور مس بیکر ایک سال سے اپنی شادی کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، ضروری سامان اکٹھا کر رہے ہیں اور تاروں پر چلنے کی ریہرسل کر رہے ہیں۔جوڑے کا رجسٹرار ایک رنگ ماسٹر ہو گا جو 80فٹ نیچے مدعو کیے گئے 100مہمانوں میں کھڑامیگا فون کے ذریعے جوڑے سے رابطہ کرے گا۔ برسٹل کا رہائشی جوڑا تاروں پر کھڑے ہو کر ہی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائے گا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مس بیکر نے کہاکہ ان کی شادی تاریخی ہو گی۔ جب سے میں اورکرس ایک دوسرے سے ملے ہیں اس طریقے سے شادی کرنے کا خواب دیکھتے آئے ہیں۔ کرس نے ہی مجھے اتنی بلندی پر لٹکتی رسی پر چلنا سکھایا ہے۔مسٹر بل نے، جنہیں رسی پر چلنے کا 15سالہ تجربہ ہے، کہا کہ انہوں نے 4سال قبل اپنی منگیتر کو بھی رسی پر چلنا سکھانا شروع کر دیا تھا۔بیکر نے بہت نیچے بندھی ہوئی رسی پر چلنا شروع کیا جسے بتدریج اونچا کرتے گئے۔ مسٹر بل نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ یہ خواب دیکھا لیکن وہ نہیں سوچتے تھے کہ کبھی کوئی خاتون اس طرح شادی پر رضامند ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…