پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمت میں اچانک تیزی غالب ہوگئی ہیں۔پاکستان کی کاٹن مارکیٹس میں گزشتہ تین یوم کے دوران فی من روئی کی قیمت مجموعی طورپر100 روپے کے اضافے سے5600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جوگزشتہ 8 ماہ کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چین اور بھارت میں بھی گزشتہ چند روز سے تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان میں غیر موزوں موسمی حالات کے باعث کپاس کی نئی فصل کی بوائی میں 4 سے 5 ہفتوں کی متوقع تاخیر اور روئی کے موجودہ اسٹاک غیر ملکی ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات سے کافی کم ہونے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں بھی گزشتہ روز روئی کے اسپاٹ ریٹ 50 روپے فی من اضافے کے بعد 5ہزار 350 روپے فی من تک پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کاٹن کارپوریشن آف انڈیا نے سوموار کے روز جب روئی کی اولین فروخت کا آغاز کیا جس کے دوران روئی کی قیمتیں غیر معمولی تیزی کے باعث 36 ہزار 600 روپے فی کینڈی (356 کلو گرام) تک پہنچ گئیں جس کے باعث گزشتہ روز بھارت میں اوپن مارکیٹ میں بھی روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آنے سے وہاں روئی کی قیمتیں ریکارڈ 600 روپے فی کینڈی اضافے کے ساتھ 34 ہزار 138 روپے فی کینڈی تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ روز چین میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آنے سے وہاں روئی کی قیمتیں 70 یوآن فی ٹن اضافے کے بعد 13 ہزار 205 یوآن فی ٹن تک پہنچ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں بھیپیراورمنگل کی شب روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…