منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چیئرمین سینٹ پیپلز پارٹی کا ۔۔! آصف علی زرداری نے ن لیگ کو ایسا سرپرائز دیدیاکہ حکمران جماعت ہل کر رہ گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہونے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ٗمسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کادعویٰ کیا ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی بھی اسی دعوے کے ساتھ سامنے آگئی

ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مطلوبہ ارکان سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے ٗ عہدوں کیلئے 53 ارکان کی حمایت درکار ہے تاہم ہمیں اب تک 57 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ڈاکٹر قیوم سومرو کا کہنا ہے کہ دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اور جلد مزید ارکان کی حمایت بھی مل جائے گی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفر الحق کے نام پر غور شروع کردیا ہے ٗسینیٹ میں 33 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کے لئے رابطے مزید تیز کردیئے ہیں جس کے لئے سینیٹر مشاہد اللہ کراچی پہنچے جہاں وہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کئے ۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پیپلز پارٹی سے دورباہ رابطہ کیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ہارس ٹریڈنگ کے عمل کو روکنے اور غیر جمہوری طاقتوں کو ناکام بنانے کیلئے رضا ربانی سے متعلق پیشکش دوبارہ آگے بڑھانا ضروری ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کی تجویز جس طرح مسترد کی اسے دوبارہ دہرایا نہیں جا سکتا۔ادھر فاٹا اور بلوچستان کے آزاد گروپ نے سیاسی جماعتوں سے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ مانگ لیا۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سینیٹ میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کے ساتھ جانا مشکل ہے تاہم تحریک انصاف کے 13 سینیٹرز بلوچستان سے منتخب 8 آزاد سینیٹرز کا ساتھ دیں گے اور یہ 21 سینیٹرز پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت کیلئے آزاد ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…