جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدر کا دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کر نے پر زور

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ ممکن بنائیں ، غربت کا خاتمہ کریں اور خوشحال دیہی زندگی کو فروغ دیں، خوراک کے تحفظ کو یقنی بنایا جائے ، زرعی ساخت کو بہتر بنایا جائے اور ایک جدید دیہی صنعتی نظام تشکیل دیا جائے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرقی صوبہ شندونگ سے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں شریک مندوبین کے ساتھ ایک مذاکرات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زراعت ، دیہی علاقے اور دیہی باشندوں کے حوالے سے امور میں دیہی قوت حیات کی حکمت عملی رہنما ایجنڈا ہے۔ شی نے مقامی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ حکمت عملی کی اہمیت کو گہرائی سے سمجھیں اور اس پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی مسابقت ، دیہی ماحول اور دیہی آمدنی سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے اور سوشلسٹ میں جدت کے معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کریں ، دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ ممکن بنائیں ، غربت کا خاتمہ کریں اور خوشحال دیہی زندگی کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک کے تحفظ کو یقنی بنایا جائے ، زرعی ساخت کو بہتر بنایا جائے اور ایک جدید دیہی صنعتی نظام تشکیل دیا جائے۔ شی نے مزید کہا کہ چین کو دیہی علاقوں میں قابل افراد کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے اور دیہی علاقوں میں پیشہ ورانہ افراد ، قدرتی وسائل ، مالیات اور صنعتوں کا ایک بہترین حلقہ تشکیل دینا چاہیے۔انہوں نے دیہی علاقوں میں ثقافتی ترقی کے پہلووں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظریاتی و اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ عوامی ثقافتی خدمات کو بھی مضبوط کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے دیہی علاقوں میں سر سبز ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کی بہتری کے حوالے سے ترتیب دیے جانے والے تین سالہ عملی منصوبے پر عمل در آمد کیا جائے۔انہوں نے دیہی معاشرے میں ایک جدید انتظامی نظام کے قیام میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بہتر انتظام اور قیادت کی مضبوطی کو بھی اجاگر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…