پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

چھوٹے بچوں کو فون دینے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ بچوں کو اپنا اسمارٹ فون دینے کے عادی ہیں تاکہ اپنے کام سکون سے کرسکیں تو ایک بڑے خطرے سے ضرور واقف ہونا چاہئے جو کہ آپ کے ڈیٹا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے۔ جی ہاں چین میں ایک 2 سالہ بچے نے اپنی ماں کے آئی فون پر اتنی بار غلط پاس کوڈ ڈالا کہ وہ 47 سال کے لیے لاک ہوگیا۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون جس کا نام لیو بتایا گیا ہے، گھر واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا فون 25 ملین منٹ کے لیے ڈس ایبل ہوگیا ہے جس کی وجہ ہینڈفون میں بار بار غلط پاس کوڈ کا اندراج تھا۔ جعلی آئی فون کو کیسے شناخت کریں؟ ہر بار جب بھی غلط نمبروں کا اندراج کیا گیا، فون ایک مخصوص مدت کے لیے ڈس ایبل ہوگیا۔ اس خاتون نے جب شنگھائی میں ایک ایپل اسٹور کو اپنی ڈیوائس دکھائی تو اسے پتا چلا کہ فون کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اسے 47 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔ ایپل اسٹور کے ٹیکنیشن نے خاتون کو بتایا کہ وہ یا تو برسوں تک فون کے پاس کوڈ کے درست اندراج کے لیے انتظار کریں یا ڈیوائس میں موجود ڈیٹا کو اڑا کر فائلز کو دوبارہ ری انسٹال کریں۔ ٹیکنیشن کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جو فوری حل سامنے آتا ہے، وہ فون ڈیٹا اڑانا اور اسے فیکٹری ری سیٹ کرنا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق یہ واقعہ جنوری میں اس وقت پیش آیا جب اس نے بچے کو تعلیمی ویڈیوز آن لائن دیکھنے کے لیے فون دیا تھا اور مسئلہ سامنے آنے کے بعد 2 ماہ تک انتظار کیا کہ شاید وہ حل ہوجائے مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ آئی فون کے باعث 53 سالہ شخص کی موت خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا 47 سال تک انتظار کرکے اپنے پوتے پوتیوں کو یہ بتانے کا ارادہ نہیں کہ یہ ان کے باپ کی غلطی تھی۔ خیال رہے کہ ایل نے تمام آئی فونز میں ایسا لاک آﺅٹ فیچر رکھا ہے جو کہ انجان لوگوں کو کسی سافٹ وئیر یا مشینری کے ذریعے فون ان لاک کرنے سے روکتا ہے۔ 6 بار غلط پاس کوڈ ڈالنے کی صورت میں آئی او ایس ڈیوائس ڈس ایبل ہوجاتی ہے جبکہ ایک فیچر ایسا بھی ہے جس میں 10 ناکام کوششوں کے بعد فون ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…