بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

وائبر کا نیا فیچر فیس بک کے لیے خطرہ؟

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو واٹس ایپ کو دنیا کا سب سے بڑا چیٹ میسنجر قرار دیا جاتا ہے مگر اس کی حریف ایپ وائبر بھی کچھ زیادہ پیچھے نہیں جس کے رجسٹر صارفین کی تعداد ایک ارب تک جاپہنچی ہے۔ اب اس میسجنگ ایپ میں ایک دلچسپ اپ ڈیٹ کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں اب تک کسی بھی اپلیکشن کے مقابلے میں سب سے بڑا گروپ چیٹ بنایا جاسکتا ہے۔ جی ہاں واقعی، زیادہ سے زیادہ صارفین کو اس ایپ کا حصہ بنانے کے لیے وائبر کمیونٹی کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

وائبر میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف اس وائبر کمیونٹی میں گروپ کی ‘حد’ ایک ارب افراد تک ہوسکتی ہے اور یہ حد بھی اس لیے ہے کیونکہ اتنے ہی افراد ایپ میں رجسٹر ہیں۔ رواں ہفتے کے شروع میں وائبر نے خاموشی سے وائبر کمیونٹیز کو متعارف کرایا تھا جو کہ بنیادی طور پر پبلک چیٹ گروپس سمجھے جاسکتے ہیں جس میں اراکین کی تعداد کی کوئی حد نہیں، یعنی ایک گروپ میں بھی ایک ارب افراد کو ایڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بالکل فیس بک گروپس جیسا نیٹ ورک ہے جسے ایک الگ ایپ بھی دی گئی ہے۔ وائبر فیس بک کے مقابلے میں صارفین کو ایک فائدہ دے رہی ہے، جس میں فون نمبر کو خفیہ رکھنے کے ساتھ صرف پروفائل فوٹو اور نام کو ہی شو کیا جائے گا، ایسا فیس بک میں ممکن نہیں۔ خیال رہے کہ ٹیلیگرام میں بھی سپرگروپ کے نام سے ایسا فیچر ہے جس میں ایک لاکھ افراد کو ایڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ واٹس ایپ میں کوئی پبلک گروپ چیٹ پلیٹ فارم نہیں بلکہ عام گروپ چیٹ کا فیچر ہے جس میں 256 افراد ہی ایڈ ہوسکتے ہیں۔ ان گروپ چیٹ کو سنبھالنے کے لیے سپر ایڈمنز اور ایڈمن وغیرہ موجود ہوں گے جبکہ نئے اراکین کو مدعو کرنے کے لیے ضابطے بھی بناجاسکتے ہیں۔ وائبر میں اب اشیاءکی خریداری بھی ممکن وائبر بنیادی طور پر فیس بک کی جانب سے پبلشرز پر لگائی جانے والی پابندیوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے یہ فیچر سامنے لے کر آئی ہے تاکہ کاروباری ادارے اس ایپ کو ترجیح دینے لگیں۔

کمپنی کے مطابق جو ادارے ان کمیونٹیز کے ذریعے اپنا کاروبار تشکیل دینا چاہتے ہیں، ان کے لیے مستقبل قریب میں پیسے کمانے کے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وائبر لوگوں کو ذاتی تعلقات اور مشترکہ مقاصد کے لیے اکھٹا کرنا چاہتی ہے، یہاں لوگ ایک دوسرے سے جڑنے کے لیے آزاد ہیں۔ یہ نیا وائبر کمیونٹیز فیچر جمعرات سے دنیا بھر میں متعارف کرادیا گیا ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…