برطانیہ کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست کے مطابق اس ملک کا امیر ترین شخص کوئی برطانوی باشندہ نہیں بلکہ ایک یوکرائنی کاروباری شخصیت لَین بلاواتنِک ہی، جس کے اثاثوں کی مالیت 18بلین یورو یا 20 بلین ڈالر کے برابر بنتی ہی۔
لندن سے موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق بہت معتبر سمجھی جانے والی برطانوی روزنامے سنڈے ٹائمز کی جاری کردہ تازہ ترین Rich List کے مطابق برطانیہ کے اس امیر ترین فرد کی دولت 13.17 بلین پاٶنڈ بنتی ہی۔ اس فہرست میں شامل کئی نام ایسے ارب پتی افراد کے ہیں جو پیدائشی طور پر مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے تھے لیکن اب لندن کے انتہائی مہنگے علاقوں میں رہتے ہیں۔
لَین بلاواتنِک ایک ایسے سرمایہ کار ہیں، جنہوں نے صنعتوں، آئل انڈسٹری اور دوا سازی کے شعبوں سے لے کر ذرائع ابلاغ تک کے اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہی۔ اس فہرست کے مطابق برطانیہ کے سو امیر ترین افراد کے پاس مجموعی طور پر 547 بلین پاٶنڈ کے اثاثے ہیں اور ان امراء کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ ایک عشرے کے دوران دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی۔
سنڈے ٹائمز نے اپنی یہ فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برطانیہ کے 100 بڑے امراء اور بھی امیر ہو گئے ہیں۔ اس لسٹ میں پہلے نمبر پر آتے ہوئے یوکرائنی بزنس میں بلاواتنِک نے پیدائشی طور پر بھارت سے تعلق رکھنے والے ان دو بھائیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہی، جن کے نام سری اور گوپی ہندوجا ہیں۔ یہ دونوں بھائی ایک ایسا بہت بڑا کاروباری گروپ چلاتے ہیں، جو کئی کثیرالقومی اداروں کا مالک ہی۔
سری اور گوپی ہندوجا اس فہرست میں اپنے 13 بلین پاٶنڈ کے ساتھ اب دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر گَلین اور جارج وَیسٹن کا خاندان آتا ہی، جو 11 بلین پاٶنڈ کا مالک ہی۔ بہت بڑی بڑی برطانوی ریٹیل مارکیٹوں کے سلسلے Primark اور Selfridges اسی وَیسٹن خاندان کی ملکیت میں ہیں۔
اس لسٹ میں جن دیگر ارب پتی افراد کے نام نمایاں ہیں، ان میں برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے مالک اور روس میں تیل کی صنعت کی بہت اہم شخصیت رومان ابرامووِچ بھی شامل ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.23 بلین پاٶنڈ کم ہو کر اس سال 7.29 بلین پاٶنڈ رہ گئی ہی۔
برطانیہ کی ورجِن ایئر لائن اور ورجِن گروپ کی کئی دیگر کمپنیوں کے مالک رچرڈ برینسن اس فہرست میں اپنے 4.1 بلین پاٶنڈ کے ساتھ اب 20 ویں نمبر پر ہیں۔ برطانیہ کے ایک ہزار امیر ترین افراد کی اس فہرست میں شمولیت کے لیے لازمی تھا کہ وہاں کسی بھی شخص کے پاس کم از کم 100 ملین پاٶنڈ کے اثاثے ہوں۔
سنڈے ٹائمز سپورٹس رِچ لسٹ کے مطابق فارمولا ون موٹر ریسنگ کے مشہور برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن کے پاس 88 ملین پاٶنڈ ہیں اور وہ برطانیہ کے امیر ترین کھلاڑی ہیں۔ ان کے بعد انگلینڈ کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ویئن رُونی کا نام آتا ہے جو 72 ملین پاٶنڈ کے مالک ہیں۔ تیسرے امیر ترین برطانوی کھلاڑی بھی فارمولا ون موٹر ریسنگ ہی کے ایک پیشہ ور ڈرائیور جَینسن بٹن ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 71 ملین پاٶنڈ بنتی ہی۔
برطانیہ کا امیر ترین شخص یوکرائنی بزنس مین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































