اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر روزانہ کروڑوں تصاویر کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے مگر دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ اب صارفین کے لیے ‘جادو’ کرنے والی ہے۔ فیس بک نے اب چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو اتنا بہتر بنالیا ہے کہ اب اس سائٹ پر اگر کوئی صارف ایسی تصویر اپ لوڈ کرتا ہے، جس میں آپ بھی موجود ہو، تو وہ چاہے آپ کو ٹیگ نہ بھی کرے تو بھی آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اس امر سے آگاہ کردیا جائے گا۔
یعنی ٹیگ کرنے کے آپشن کو آپ نے بند کر بھی رکھا ہو تو بھی اب اس طریقے سے بچنا ناممکن ہے اور اب یہ فیچر پاکستان کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا اور لگ بھگ دو ماہ بعد اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔ اگر کسی دوست کی جانب سے آپ کی تصویر پوسٹ ہونے پر نوٹیفکشن ملے تو یہ صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ اس تصویر میں خود کو ٹیگ کردے یا فیس بک کو رپورٹ کردے، اگر وہ آپ کو نامناسب لگے تو۔ فیس بک لوگوں کو دیوانہ بنا رہی ہے یہ فیچر پروفائل فوٹوز کے ساتھ بھی کام کرے گا۔ فیس بک کے مطابق یہ نیا ٹول صارفین کی بہتری کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں آن لائن تصاویر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ فیس بک کے مطابق ہم طویل عرصے سے اس طرح کے پرائیویسی فیچر کے بارے میں سوچ رہے تھے، اگر کوئی آپ کی ایسی تصویر شائع کرے، جس کا آپ کو علم نہ ہو تو اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ فیس بک پروفائل فوٹو چوری کرنا اب ہوگا ناممکن فیس بک کا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں کو ایسی تصاویر کو یاد کرنے کا موقع ملے گا جو وہ بھول چکے ہوں گے اور ہاں یہ تو واضح ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فیس بک سے جوڑے رکھنا اور ان کے آن لائن وقت کو بڑھانا ہے۔ تاہم یہ نیا ٹول لوگوں کے لیے مددگار بھی ثابت ہوگا خاص طور پر اگر کوئی اجنبی کسی غلط مقصد کے لیے تصویر پوسٹ کرے تو اس کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔ یہ نیا فیچر صارفین اپنی پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے ایکٹیو کرسکیں گے یا ٹرن آف کرسکیں گے۔