پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی فون ایکس کی اینڈرائیڈ نقل خریدنا پسند کریں گے؟

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ایکس (10) ایپل کا سب سے مہنگا اور بہترین ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فون ہے جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ آئی فون ایکس جیسے خوبصورت ڈیزائن والا فون اس سے آدھی قیمت میں خریدنا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو اسوس نامی کمپنی کا زین فون 5 اور فائیو زی آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔

جو کہ ایپل کے فلیگ شپ فون کی ہوبہو نقل ہے، یہاں تک کہ آئی فون ایکس کے اوپری حصے میں موجود نوچ بھی اس اینڈرائیڈ ڈیوائس میں موجود ہے جس میں سیلفی کیمرہ، سنسرز اور اسپیکر چھپا ہوا ہے۔ ایپل کا سب سے ‘بہترین’ آئی فون ایکس دونوں میں سے فائیو زی زیادہ بہتر فیچرز والا فون ہے جس میں طاقتور ترین کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے، یعنی اس حوالے سے یہ سام سنگ گلیکسی ایس نائن کی ٹکر کا ہے مگر اس میں ریم جنوبی کورین ڈیوائس کے مقابلے میں زیادہ ہے 8 جی بی جبکہ 128 سے 256 اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں زین فائیو دیکھنے میں تو فائیو زی جیسا ہی ہے مگر اس میں کم طاقتور پراسیسر دیا گیا ہے، جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، دونوں فونز میں ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ آئی فون ایکس کے بجائے آئی فون ایٹ کیوں خریدا جائے؟ پراسیسر، ریم اور اسٹوریج سے ہٹ کر دونوں فونز میں باقی سب کچھ یکساں ہے، جیسے 6.2 انچ کی اسکرین، لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے، 3300 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ۔ آئی فون ایکس کے برعکس اس میں وائرلیس چارجنگ اور واٹر ریزیزٹنٹ جیسے فیچرز موجود نہیں۔ اس فون کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران پیش کیا گیا، جس میں سے زین فائیو زی کی قیمت 590 ڈالرز (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے تاہم نسبتاً سستے فون کی قیمت ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…