بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

5 جی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا کانسیپٹ کمپیوٹر متعارف

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک)  5 جی ٹیکنالوجی کب تک ڈیوائسز میں دستیاب ہوگی، یہ تو ابھی واضح نہیں مگر انٹیل نے اس ٹیکنالوجی کی صلاحیت رکھنے والے پہلے کانسیپٹ کمپیوٹر ضرور متعارف کرا دیا ہے۔ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران انٹیل نے ڈی اٹیچ ایبل کمپیوٹر پر فور کے ویڈیو کو ٹیسٹ فائیو جی کنکشن کی مدد سے اسٹریم کیا۔ کمپنی نے ڈیل، لیناوﺅ، ایچ پی اور مائیکرو سافٹ کی شراکت داری سے فائیو جی کنکٹڈ کمپیوٹر بشمول ایکس ایم ایم سیریز موڈیم کے ساتھ 2019 میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان بھی کیا۔

موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کی جانے والی بہترین ڈیوائسز انٹیل کے اس بے نام ٹو ان ون کانسیپٹ کمپیوٹر کے ذریعے بتایا گیا کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کنکشن اسپیڈ پر کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ انٹیل صارفین کو براہ راست اس طرح کے ہارڈوئیر کو فروخت کرنے نہیں جارہی۔ تجربے کے دوران کمپنی نے چار سے 5 جی بی پی ایس ریٹ کے دوران ونڈر ویمن کو اسٹریم کیا۔ اور یہ رفتار کافی متاثر کن ہے تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ ایسا مثالی حالات میں ہوا۔ اس تجربے کے لیے استعمال ہونے والے کمپیوٹر میں 28 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم استعمال کیا گیا اور اس کنکشن میں دیگر ڈیوائسز منسلک نہیں تھیں۔ پہلی بار اسمارٹ فون سے گاڑی چلانے کا کامیاب تجربہ اسی طرح انٹیل نے نیٹ ورک بیس اسٹیشن کو ڈیوائس کے نیچے چار سے پانچ فٹ نصب کیا تھا تاکہ اسٹریم کے دوران کسی قسم کی مداخلت کا امکان نہ ہو۔ فائیو جی سگنل میں مداخلت کے لیے ویو کمیونیکشن بہت ضروری ہے، جبکہ ٹرانسمیٹر اور ریسیور کو ڈیوائس کی لائن میں ہونا چاہئے۔ اس مقصد کے لیے انٹیل نے ابتدائی فائیو جی موڈیم کو اس کانسیپٹ کمپیوٹر کے کک اسٹینڈ میں نصب کیا تاکہ سگنلز میں رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔ انٹیل کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس فائیو جی پر فور کے ویڈیو کو تین سے چار گھنٹے تک اسٹریم کرسکتی ہے جس کے بعد بیٹری کو چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

تاہم جب یہ ڈیوائس کمرشل بنیادوں پر تیار ہوگی تو اس کی بیٹریوں کا حجم بھی مختلف ہوگا تاکہ زیادہ دورانیے تک اسے چارج کے بغیر استعمال کیا جاسکے۔ ابھی اس ڈیوائس کو عام فروخت کے لیے پیش کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ ہے اور توقع ہے کہ اس وقت تک فائیو جی نیٹ ورکس حقیقت بن چکے ہوں گے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…