ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ہواوے ٹیبلٹ ”میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز“ متعارف

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا  (مانیٹرنگ ڈیسک)  ہیواوے بارسلونا میں جاری موبائل کانگریس میں ٹیبلٹ ” میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز “ کے تین ورژن بھی سامنے لایا ہے۔ ایک 8.4 انچ سکرین والا جبکہ باقی دو 10.8 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہیں۔ تینوں ورژن میں ٹو کے ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2.5 ڈی گلاس سکرین اور میٹل یونی باڈی ڈیزائن موجود ہے۔ 8.4انچ ورژن والے ٹیبلٹ میں دو سپیکرز دیئے گئے ہیں جبکہ 10.8 انچ والی ڈیوائس میں چار سپیکرز ہیں۔

تینوں ٹیبلٹس میں کمپنی کا اپنا کیرن 960 سیریز پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ ای ایم یو آئی 8.0 پر چلتا ہے۔ چھوٹی سکرین والے ٹیبلٹ میں 5100 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ بڑے ڈسپلے والی ڈیوائس میں 7500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، تینوں ٹیبلٹ ہیواوے کی کوئیک چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔میڈیا پیڈ ایم فائیو کے 8.4 انچ کا ورڑن کا وائی فائی آپشن 349 یورو سے شروع ہوگا جبکہ ایل ٹی ای ٹیبلٹ 399 یورو سے شروع ہوگا۔ بڑے ٹیبلٹ کا وائی فائی ماڈل 399 یورو جبکہ ایل ٹی ای ماڈل 449 یورو سے شروع ہوگا۔ اسی طرح میڈیا پیڈ ایم فائیو پرو کی قیمت 549 سے 599 یورو تک ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…