اسلام آباد (نیوزڈیسک ) چین میں ایپل فون حاصل کرنے کے لیے ایک دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں شرکا کو صرف ساکت ہوکر بیٹھنے کی ہدایت دی گئی تھی اور اس دوران وہ بولنے سمیت کوئی بھی حرکت نہیں کرسکتے تھے اور اس امتحان پر پورا اترنے والوں کو اپیل فون تحفے میں دیا گیا۔چینی صوبے شانزی کے شہرتائیوان میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں 500 افراد نے حصہ لیا جس میں شرکا کو ہلنے جلنے سمیت مسکرانے تک کی ممانعت تھی،مقابلے کو ”خواب کی جنگ“ یا بیٹل آف ڈے ڈریمنگ کا نام دیا گیا تھا اس دوران بہت سے شرکا اپنے ساتھ کھلونے لے کربیٹھے جب کہ مقابلہ منعقد کرنے والوں نے اس میں شریک افراد کےسامنے مضحکہ خیز چہرے بنانے سمیت عجیب و غریب حرکات و سکنات کیں تاکہ مقابلے میں شریک افراد کی توجہ کسی طرح ہٹائی جائے اور انہیں اس امتحان سےباہر کردیا جائے۔چین میں ہونے والے اس دلچسپ مقابلے کوتائیوان یونیورسٹی کی 24 سالہ طالبہ نے جیت لیا جو 2 گھنٹے 20 منٹ تک ایک بت کی طرح بیٹھی رہی۔دوسری جانب مقابلے کا انعقاد کرنے والے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد لوگوں کو روز کی مشقت اور بھاگ دوڑ سے فرصت دلا کر کچھ وقت آرام اور سکون مہیا کرنا ہے۔واضح رہےکہ ایسے انوکھے مقابلوں کا انعقاد سب سے پہلے جنوبی کوریا میں کیا گیا تھا اور ان کا مقصد بھی یہی تھا کہ لوگوں کو شہر کی ہنگامہ خیز زندگی سے دور کرکے کچھ لمحات سکون اور مسرت کے ساتھ گزارنے کا موقع دیا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































