اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جنوری 2018ء کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2018ء کے اختتام پر ملک میں 3_Gاور 4_Gصارفین کی تعداد 49.5 ملین تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2017ء کے اختتام پر تعداد 38.269 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس طرح جنوری 2017ء کے مقابلہ میں جنوری 2018ء کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں جنوری 2018ء کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 6.5 فیصد کے اضافہ سے 146 ملین تک پہنچ گئی جو جنوری 2017ء کے اختتام پر 137.095 ملین تھی۔#/s#