منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ایک عادت جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کی ایک انتہائی عام عادت فالج یا ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا امراض کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ مینیسوٹا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اپنا بہت زیادہ وقت ٹیلیویژن کے سامنے گزارنا خون کے جان لیوا لوتھڑے بننے کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتا ہے جو کہ فالج اور ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے۔   بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا صحت کے لیے نقصان دہ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ اکثر ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں۔

ان میں خون کے لوتھڑے بننے یا جمنے کا خطرہ 1.7 گنا بڑھ جاتا ہے۔ یہ لوتھڑا ٹانگ میں ہوسکتا ہے یا پھیپھڑوں کی جانب سفر کرسکتا ہے۔ پھیپھڑوں میں خون کا جسم کے دیگر حصوں سے سفر کرکے پہنچتا ہے جو وہاں خون کی چھوٹی شریانوں میں پھنس جاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا بلڈ کلاٹ کا باعث بنتا ہے کیونکہ ٹانگوں اور پیروں کی جانب خون کی معمول کی گردش متاثر ہوتی ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ وقت بیٹھنے کے منفی اثرات کو ورزش سے بھی ٹالا نہیں جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گزارنا ورزش کرنے اور جسمانی وزن معمول پر رکھنے کے فوائد کو بھی زائل کردیتا ہے یا بلڈ کلاٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنا سست طرز زندگی کی سب سے عام علامت بن چکی ہے۔   ایک عام عادت جو جلد بوڑھا بنادے اس تحقیق کے دوران چوبیس سال کے عرصے میں پندرہ ہزار سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ دو دہائیوں قبل شرکا سے ان کی صحت کے بارے میں جانا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا وہ ورزش کرتے ہیں یا تمباکو نوشی تو نہیں کرتے۔ ان افراد سے محققین 2011 تک رابطے میں رہے جس کے دوران بلڈ کلاٹ کے 691 واقعات سامنے آئے۔ ان افراد کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جس کا تعین ان کی ٹی وی دیکھنے کے دورانیے کو بنایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ وقت تک بیٹھنے کے دوران ٹانگیں ایک ہی پوزیشن میں گھنٹوں تک رہتی ہیں، جو بلڈکلاٹ کا خطرہ بڑھانے کا باعث ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے سے گریز کرنا چاہئے، جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانا چاہئے اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افراد جو جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنالیتے ہیں، انہیں بھی سست طرز زندگی کے رویوں جیسے طویل دورانیے تک ٹی وی دیکھنے کے ممکنہ مضر اثرات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Thrombosis and Thrombolysis میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…