جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

چڑیا گھر میں بھوکے شیر نے اپنی ہی دم چبا کر خود کو زخمی کر لیا

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے تائیوان نامی چڑیا گھر میں شیر نے اپنی ہی دم چبا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین میں نئے سال کی چھٹیوں کے دوران لوگوں نے پنجرے میں ایک شیر دیکھا جو کافی لاغر اور زخمی دکھائی دے رہا تھا اس کے علاوہ وہ بھوکا بھی تھا، جب لوگوں نے اس شیر کے زخمی ہونے کے بارے میں دریافت کیا تو چڑیا گھر کے ترجمان نے کہا کہ شیر نے خود اپنی ہی دم چبا ڈالی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شیر اپنی دم پانی کے مصنوعی سوراخ میں ڈال کر

سو گیا تھا جب درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو اس کی دم اس مصنوعی سوراخ میں پھنس گئی، دم پھنس جانے پر شیر تکلیف میں مبتلا ہو گیا اور اس موقع پر اس نے اپنی دم خود ہی کاٹ لی۔ رپورٹ کے مطابق جب چڑیا گھر کے عملے کو شیر کے زخمی ہونے کا پتہ چلا تو انہوں نے اسے طبی امداد دی اور زخم سے خون رسنا بند ہو گیا۔ چڑیا گھر کی سیر کرنے آئے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کا عملہ شیروں کی صحیح دیکھ بھال نہیں کر پا رہا لیکن چڑیا گھر کے عملے کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر اس کا ذمہ دار نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…