اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناڈالا، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے انہیں آصف زرداری سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے ٹوئٹر پر لکھا ” ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے، ہمارے پاس دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں، بس پہلے ہم اسامہ بن لادن ڈھونڈ نہیں سکے تھے اور آج کل ہمیں راؤ انوار نہیں مل رہا
،مرتضیٰ سولنگی کے اس ٹویٹ کے جواب میں خواجہ آصف نے دبے لفظوں میں حکومت کی ’’ بے بسی‘‘ کا اعتراف بھی کرلیا اور بنا کچھ کہے سوال بھی سابق صدر آصف زرداری کی طرف اچھال دیا۔ خواجہ آصف نے کہا ” راﺅ انوار زرداری صاحب کا بہادر بچہ ہے ان سے اتہ پتہ پو چھ لو“۔واضح رہے کہ زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں راﺅ انوار کو بہادر بچہ قراردیاتھا۔سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ آصف کے اس جواب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔