ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف صنعتکاروں اور عوام تک منتقل کیا جائے، پیاف

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پیاف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف صنعتکاروں اور عوام تک منتقل کیا جائے ،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئے گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتین کم کی جائیں صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے ۔وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ مہنگی بجلی ،مہنگی پیدوار کا باعث ہے۔

جس سے ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور مہنگی بجلی کا بلواسطہ اثر عوام تک منتقل ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ا ب جبکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے تو اس کا ریلیف بھی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام تک منتقل کیا جائے۔قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ عالمی مندی مین خام تیل کی قیمت58 ڈالر فی بیرل ہے حکومت شارٹ آڈر جاری کرے اور فیول کی قیمتیں کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح کم کرے تاکہ ان پٹ کاسٹ کو مقابلہ کی سطح پر لایا جائے۔ اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں اضافہ ہونے سے خام مال اور اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے صنعت کار، تاجر برادری اورعام لوگ متاثر ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان عالمی منڈی میں دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی کمی واقع ہورہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…