دبئی(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف آج سے شروع ہونیو الی سیریز پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر اثرانداز ہوگی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود71 ریٹنگ پوائنٹس کا واضح فرق مصباح الحق کیلیے سیریز2-0 سے جیتنے پر محض ایک پوائنٹ کے اضافے کا سبب بنے گا۔قومی ٹیم103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر فائز ہے جبکہ بنگلہ دیش 32 پوائنٹس لیکر9 ویں نمبر پر ہے، اگر پاکستان سیریز 1-0 سے جیتا تب بھی اسے ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑیگا، سیریز برابر ہونا بھی پاکستان کیلیے گھاٹے کا سودا ہوگی، ایسے میں پاکستان کے 4 ریٹنگ پوائنٹس کم ہوکر پانچویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے برابر 99 ہوجائیں گے جبکہ بنگلہ دیش کو5 پوائنٹس مل سکتے ہیں، تاہم بنگال ٹائیگرز کیلیے سیریز برابر کرلینا بھی فائدے کا سودا بن سکتا ہے، اگر بنگلہ دیش سیریز جیت گیا تو پاکستان کے پوائنٹس کم ہوکر 96 ہوجائیں گے، جو اس وقت چھٹے نمبر پر فائز سری لنکن ٹیم کے ہیں، جنوبی افریقہ 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا نے 118 پوائنٹس کی بدولت دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے، انگلینڈ 104 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے اور ٹی20 میں قومی ٹیم کی حالیہ شکستوں کے بعد ٹیسٹ میں اگرچہ مصباح ، یونس خان جیسے تجربہ کار پلیئرز کی آمد سے ٹیم کو سنبھالا مل سکتا ہے، ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں سردست پاکستان کے دونوں تجربہ کار بیٹسمین کپتان مصباح الحق اور یونس خان ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، یونس 8 اور مصباح10 ویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، بنگلہ دیش کے بلند درجہ بیٹسمین مومن الحق 25ویں نمبر پر ہیں، بولنگ میں پاکستان کے سعید اجمل 11 ویں جبکہ جنید خان نے16 ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے، ٹاپ 20 میں بنگلہ دیش کی واحد نمائندگی شکیب الحسن کررہے ہیں، جنھوں نے 13ویں پوزیشن لے رکھی ہے، شکیب اس کے علاوہ طویل دورانیے کی کرکٹ کے بھی بہترین آل راو¿نڈر کا اعزاز رکھتے ہیں۔
پاکستان کو چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اندرون شہر ،داخلی و خارجی راستے بند ،تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی دیدی گئی
-
امیربالاج ٹیپو کیس، طیفی بٹ کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے بعد پاکستان آمد کی ...
-
چین نے پاکستان پرامریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے قیمتی دھاتیں دینے کا الزام مسترد ...
-
یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ
-
ساس سے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر داماد نے اپنی بیوی کو قتل کر ...
-
بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دیں
-
سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر، آج بھی بڑا اضافہ
-
مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرادیا گیا، ایس ایچ او، مذہبی جماعت کے ...
-
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
-
پاک افغان کشیدگی،چین کا ردعمل بھی آگیا
-
ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل
-
سائنسدانوں نے ورزش کرنے کا ایک حیرت انگیز غیر متوقع فائدہ دریافت کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اندرون شہر ،داخلی و خارجی راستے بند ،تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی دیدی گئی
-
امیربالاج ٹیپو کیس، طیفی بٹ کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے بعد پاکستان آمد کی اصل کہانی سامنے آگئی،...
-
چین نے پاکستان پرامریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے قیمتی دھاتیں دینے کا الزام مسترد کردیا
-
یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ
-
ساس سے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر داماد نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا
-
بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دیں
-
سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر، آج بھی بڑا اضافہ
-
مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرادیا گیا، ایس ایچ او، مذہبی جماعت کے 3 کارکنوں سمیت 5 افراد جا...
-
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
-
پاک افغان کشیدگی،چین کا ردعمل بھی آگیا
-
ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل
-
سائنسدانوں نے ورزش کرنے کا ایک حیرت انگیز غیر متوقع فائدہ دریافت کرلیا
-
ہیکرز کا بڑا حملہ، آسٹریلوی ایئرلائن کے 57 لاکھ کسٹمرز کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب