اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی اخبار ’المدینہ‘ کے مطابق عدالتی تاریخ طلاق کا انوکھا ترین مقدمہ حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میاں بیوی سعودی فٹبال لیگ کی دو مقبول ترین ٹیموں کے درمیان جاری میچ ٹی وی پر دیکھ رہے تھے۔ دونوں مخالف ٹیموں کے سپورٹر تھے، بس پھر میچ دیکھتے دیکھتے بحث شروع ہوگئی۔ لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں کے درمیان باقاعدہ جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی اور اخبار کے مطابق خاتون نے طلاق کیلئے مقامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ایک ’میرج کنٹریکٹر‘ کے مطابق ملک میں طلاق کے مقدمات 80 فیصد تک بیویوں کی جانب سے دائر کئے جاتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر جوڑوں کی شادی کو ایک سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہوتا ہے۔