کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان زرعی تحقیقی کونسل نے وائرس سے محفوظ اعلیٰ معیار کے کیلوں کی کاشت کیلیے ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے چار نئی اقسام کے کیلوں کے پودے تیار کرلیے ہیں جو کیلے کی روایتی اقسام کے مقابلے میں 4گنا زائد پیداوار دیں گے۔سندھ میں گرم (ٹراپیکل) اور نیم حاری (سب ٹراپیکل) علاقوں کے پھل کاشت کیے جائیں گے جن میں انناس، رنگوٹان، مینگو اسٹین اور گیل فروٹ شامل ہیں۔ پاکستان زرعی تحقیقی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے ایکسپریس سے بات چیت میں بتایا کہ قدرتی افات اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے گزشتہ کچھ سال سے سندھ میں کیلے کی کاشت اور پیداوار بہت متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان زرعی تحقیقی کونسل نے اس پھل کی غذائی افادیت اور اقتصادی اہمیت کے پیش نظر بیماریوں سے پاک اعلیٰ پیداواری اقسام چین سے درامد کرکے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشت کا طریقہ متعارف کرایا ہے جسے فروغ دے کر بیماریوں سے پاک، زیادہ لذت بخش، غذائیت سے بھرپور کیلے کی فصل تیار کی جاسکتی ہے۔ ٹیشو کلچر سے تیار کیلے کی نئی ورائٹیز کے پودے سندھ ا?باد گار بورڈ کے ذریعے کاشتکاروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔اس سال 15ہزار پودے تقسیم کیے جائیں گے تاہم کیلے کی کاشت کے اگلے سیزن تک ایک لاکھ پودوں کی کھیپ تیار ہوگی جو سیزن کے موقع پر کاشتکاروں کو فراہم کردی جائیگی۔ ٹیشو کلچر کے ذریعے تیار کیے گئے پودوں سے کیلے کی کاشت سے نہ صرف کاشتکاروں کی امدن میں اضافہ ہوگا بلکہ کیلے کی برامد بھی ممکن ہوگی جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کیلے کی پیداوار میں اضافے کیلیے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ قومی زرعی تحقیقی مرکز نے ٹشو کلچر ٹیکنالوجی سے حاصل شدہ لاکھوں کی تعداد میں کیلے کی اعلیٰ پیداواری اقسام کے پودوں کی نرسری تیار کی ہے اور انہیں اسان نرخ پر کسانوں تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درامد کیلیے کاشتکاروں کی عملی تربیت بھی کی جارہی ہے۔کیلے کی وائرس فری چار نئی اقسام میں بصرائی، ولیم 8818، برازیلین اور پسانگ شامل ہیں۔ اس سے قبل پاکستان میں روایتی طور پر دو اقسام کے کیلے کاشت کیے جارہے تھے جن میں بیماریوں سے مزاحمت کی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔ ٹیشو کلچر کے ذریعے تیار کی گئی نئی اقسام روایتی کیلے کے مقابلے میں 4گنا زائد پیداوار دیں گے جس سے مقامی منڈی میں کیلے کی رسد بڑھا کر قیمت کو مناسب سطح پر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ٹشو کلچر سے تیار کیے گئے پودے ہر قسم کی بیماریوں سے پاک ہوتے ہیں، یہ یکساں قدوقامت کے ہوتے ہیں اور زیادہ پیداوار دیتے ہیں ٹشو کلچر کے پودے پیداوار کا جلد ا غاز کرتے ہیں اور تھوڑی زمین میں زیادہ پودے لگائے جاسکتے ہیں جس کا کاشتکاروں کو فائدہ ہوتا ہے۔یہ پودے پورا سال دستیاب ہوتے ہیں اور ان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی بھی ا سان ہوتی ہے۔ ان پودوں کی گرم مرطوب علاقوں میں جہاں ا ب وہوا مناسب ہو سال میں دوفصلیں بھی ممکن ہیں۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ سندھ کی سرزمین انتہائی زرخیز ہونے کے ساتھ ٹراپیکل اور سب ٹراپیکل خطوں میں پائے جانیوالے پھلوں کیلیے بھی ماحول انتہائی سازگار ہے اسی لیے پاکستان زرعی تحقیقی کونسل پاکستان میں ٹرپیکل اور سب ٹراپیکل خطوں کے پھل کاشت کرنے کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے۔ ان پھلوں میں انناس، رنگوٹان، مینگو اسٹین اور گیل فروٹ شامل ہیں۔ یہ پھل دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک یہ پھل برا مد کرکے کثیر زرمبادلہ کمارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان زرعی تحقیقی کونسل نے ان پھلوں کی سندھ میں ا زمائشی کاشت کی ہے جس کے بہت حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اب ان پھلوں کی تجارتی سطح پر کاشت کیلیے بھرپور تعداد میں پودے تیار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین سال میں سندھ میں انناس سمیت مذکورہ پھلوں کے پودے لارج اسکیل پر تیار کیے جائیں گے جس سے ان پھلوں کی تجارتی پیمانے پر کاشت کی جاسکے گی۔ ڈاکٹر افتخار نے کہاکہ سندھ کی سرزمین اعلیٰ اقسام کے انگور کی کاشت کیلیے بھی موزوں ہے اور ایک پروگریسو فارمر نے سندھ میں انگور کی کاشت کی ہے جس کی فصل مئی میں بازار میں ا جائیگی۔
پی اے آر سی نے بیماریوں سے محفوظ کیلوں کی 4 نئی اقسام تیار کرلیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ



















































