بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

نادرا نے ویزا درخواست اور بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مزید آسان کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا اور اپ گریڈ شدہ ورژن متعارف کروا دیا جس سے ویزا درخواست اور بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مزید آسان ہوگیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان اور معلوماتی ویڈیو کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں پاکستان آنے کے خواہشمند غیر ملکیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ویزا کے عمل کو انتہائی سادہ بنا دیا گیا، اب دنیا کے 193 ممالک کے شہری تمام ویزا کیٹیگریز کیلیے اس ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔اب درخواست گزار کو اپنا نام، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ تنسیخ (Expiry) دستی طور پر درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایپ میں اپ لوڈ یا کیپچر کا آپشن استعمال کرتے ہوئے جیسے ہی پاسپورٹ سائز کی تصویر بنائی جائے گی سسٹم خودکار طریقے سے تمام کوائف اسکین کر کے فارم میں درج کر دے گا۔پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ہوم پیج پر بائیو میٹرک تصدیق کیلیے ایک الگ سیکشن بنا دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے، فیچر کے تحت درج ذیل سہولیات میسر ہوں گی:صارفین اب خونی رشتوں کی تصدیق، گاڑیوں کی منتقلی، وراثت، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس اور پنشنرز کیلیے پروف آف لائف کی تصدیق گھر بیٹھے کر سکیں گے۔چہرے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے عمل کو پہلے سے زیادہ تیز اور آسان بنا دیا گیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کیلیے صارفین پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ اپ ڈیٹ کریں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…