پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سٹیٹ بینک کی بینکوں کو اے ٹی ایمزکی تعداد بڑھانے کی ہدایت

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ملک بھر میں مزید اے ٹی ایمز نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر ریاض الدین کے مطابق اس وقت ملک میں 9 ہزار اٹومیٹک ٹیلر مشینوں کا نیٹ ورک موجود ہے جو مستقبل میں بینک صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے کم ہیں۔ گزشتہ روز ٹوٹل کمیونیکشینز اور ون لنک کے تحت ہونے 13 ویں ای بینکنگ کانفرنس اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود اے ٹی ایمز کی قلیل تعداد مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہیں۔انوویٹو کے نوید علی بیگ نے بتایا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہزار صارفین کی ضروریات پوری کرنے پر 6.42 مشینیں ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں اتنے ہی افراد کے لیے 290 ، امریکا میں 173، انڈونیشیا میں 42.4 اور بھارت میں 13.27مشینیں نصب ہیں۔ رواں برس کے دوران بینکس مزید 5 سے6 سو تک اے ٹی ایمز نصب کریں گے۔ ریاض الدین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنے دیگر معاونین کی مدد سے ادائیگیوں کے خود کار چینلز اور ڈیجیٹلائزیشن کو مستحکم بنانے کیلیے کوشاں ہے۔ ادائیگیوں کے متبادل چینلز بشمول ای بینکنگ، برانچ لیس بینک کاری بھی مالیاتی لائحہ عمل میں شامل ہیں اور یہ عوامل بھی اسٹیٹ بینک کے اہم ستون کے طور پر سامنے آئے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…