جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے جس سے دستبردار نہیں ہوسکتے ٗ وزیر خارجہ خواجہ آصف

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے جس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں جدوجہد کشمیر کو آزادی کی تحریک تسلیم کیا جارہا ہے لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، 8 لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے ، تمام تر ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔

کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ پر پاکستانی پرچم کو سلام کرتے ہیں، آج کشمیری پاکستان کے پرچم میں لپٹ کر دفن ہوتے ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہا چھوڑیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی میں دہشت گرد حکمران ہیں جنہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جلایا اور گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی، پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے جس سے دستبردار نہیں ہوسکتے ، بھارت ورکنگ باؤنڈری اور افغان سرحد پر دہشت گردی کرا رہا ہے، بھارت اپنی پیدا کردہ دہشت گردی میں ہمیں مصروف رکھ کر جدوجہد کشمیر سے دور رکھنا چاہتا ہے، پاکستان کے گلی کوچوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، 2 دن پہلے سوات میں ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم امہ کشمیریوں کے حق کے لئے آواز نہیں اٹھا رہی۔ کشمیر کی جدوجہد کو برہان وانی کے خون سے نیا جذبہ ملا ہے، گزشتہ دو سال سے آزادی کی تحریک بڑھی ہے اور اس کے اثرات یہاں بھی دیکھائے دیئے ہیں، پہلے کی نسبت یوم یکجہتی کشمیر جس جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…