سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین عدالت نے سام گروپ کے ڈائریکٹر جے وائی لی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی سیول ہائی کورٹ نے فروری میں گرفتار کیے جانے والے ” لی ” کو اگست میں اڑھائی سال کی قید کا حکم سنایا تھا۔تاہم ” لی ” کی اپیل کے بعد عدالت نے لی کی آدھی سزا معاف کر دی ہے اور اسے رہا کرنے کا حکم سنا دیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے صدر کو لی کی وجہ سے عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑ ا جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔
کہا جارہاہے کہ ” لی ” نے فوائد حاصل کرنے کےلیے سابق صدر کو رشوت دی تھی ۔ والد کی وفا ت کے بعد کمپنی کی ذمہ داری سنبھالنے والے 54 سالہ ” لی “کو کرپشن پر پچھلے سال فروری میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ پراسیکیوٹر کے مطابق وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور ” لی ” کے لیے 12 سال قید کی سزا دلوانے کی کوشش کریں گے ۔لوکل میڈیا کے مطابق لی کو ایک سال جیل میں فزیکل کام کرنا پڑ اجبکہ وہ جیل میں کتابیں بھی پڑھتے رہے ہیں ۔ تاہم لی کی لا فرم کا کہناہے کہ ” لی ” پر کچھ چھوٹے الزامات ابھی بھی ہیں اور ان پر جنوبی کوریا سے باہر جانے پر ابھی پابندی عائد ہے ۔