ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )صوبہ خیبر پختونخوا کی پہلی جدید (فرانزک لیب) ڈی این اے لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جوکہ آئندہ چند روز میں اپنا کام شروع کردے گی ۔ صوبے میں دہشت گردی سمیت دیگراہم واقعات میں ڈین این اے ٹیسٹ سمیت دیگراہم کیسز کی تحقیقات کے لئے پہلی جدید فرانزک لیب پشاور میں قائم کی گئی ہے جس میں عملہ کی تعیناتی پہلے سے ہی کی گئی ہے جبکہ مزید عملے کی تعیناتی بھی کی جارہی ہے۔ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری میں
خو دکش حملہ آوروں کی شناخت کے علاوہ زہرخورنی ،بارودی مواد،پولی گراف ،اسلحہ کی اقسام ،فنگر پرنٹس ،دہشت گردی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی چانچ پڑتال وغیرہ کی جائی گی ۔فرانزک لیب (ڈین این اے ) لیبارٹری میں فعال کردی گئی ہے۔صوبے میں دہشت گردی سمیت دیگراہم واقعات میں ڈین این اے ٹسٹ سمیت دیگراہم کیسز کی تحقیقات کے لئے نمونے پہلے لاہور اور اسلام آباد بھجوائے جاتے تھے ۔تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے ڈی این اے ٹسٹ لیبارٹری ( فرانزک لیب ) کے قیام کے لئے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کیے گئے جس سے جد آلات کی تنصیب کا کام مکمل کرلیاگیاہے۔