پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

شیخوپورہ میں گیس فلنگ فیکٹری میں آتشزدگی ، 6 افراد زخمی

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آن لائن)شیخوپورہ میں گیس پلانٹ میں ری فلنگ کے دوران باوزر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے اور آگ لگنے سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی سے 3 ٹینکر، 2 ٹرک اور 2 گاڑیاں بھی جل گئیں۔ اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا، شیخوپورہ میں لاہور روڈ پرگیس پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی نے دہشت پھیلا دی۔ گیس فیکٹری میں ایل پی جی ٹینکرز میں ری فلنگ جاری تھی۔

باورز دھماکے سے پھٹ گیا جس سے نکلنے والے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہرچیز کو جلا دیا، اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ دھویں کے بادل ہر طرف پھیل گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو طلب لیا گیا۔ وقفے وقفے سے پلانٹ سے دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں۔ آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹر سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔آتشزدگی کے باعث 3 ٹینکر، 2 ٹرک اور 2 گاڑیاں بھی جل گئیں۔ قریبی عمارت بھی تباہ ہوگئی فائر بریگیڈ نے اطراف کی دو فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…