منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت سے اختلافات کے ایشو پر ’’سیالوی‘‘خاندان میں بھی پھوٹ پڑ گئی، پیر سیال حمیدالدین سیالوی اپنے بھتیجے نظام الدین سیالوی سے الگ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 4  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر سیال حمیدالدین سیالوی نے اپنے بھتیجے نظام الدین سیالوی سے سیاسی علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ترجمان سیال شریف کے مطابق نظام الدین نے اپنے بزرگوں کی درگاہ کا احترام نہیں کیا۔اور اپنے سیاسی مفادات کو مقدم رکھا۔نظام الدین سیالوی ہماری بنائی گئی کمیٹی کے ارکان کو غلط بیانی کرکے سی ایم آفس لے کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آف سیال حمید الدین سیالوی اور حکومت کے مابین اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، جس کی اہم وجہ وہ کمیٹی ہے جو رانا ثنااللہ کے معاملے پر تشکیل

دی گئی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے مقام اور ممبران پر اختلاف ہو گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ زعیم قادری ،ملک احمد خان اور حمزہ شہباز شریف کو کمیٹی میں شامل کیا جائے اور سی ایم آفس میں مزاکرات کیئے جائیں جبکہ پیر آف سیال کی طرف سے داتا صاحب اور بادشاہی مسجد کا انتخاب کیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے مقام اور ممبران کے حوالے اختلاف سامنے آچکا ہے جبکہ پیر آف سیال 5 فروری کو ہونے والی کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کااعلان کریں گے،اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…